فیس بک، ایکس کے بعد یوٹیوب بھی جھک گیا ٹرمپ کو کروڑوں ڈالر کی ادائیگی کردی

واشنگٹن: ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ 24.5 ملین ڈالر کے تصفیے پر اتفاق کر لیا ہے۔

یہ مقدمہ اس وقت دائر کیا گیا تھا جب 6 جنوری 2021 کو امریکی کیپٹل ہل پر حملے کے بعد ٹرمپ کا اکاؤنٹ معطل کر دیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق یوٹیوب کی مالک کمپنی الفابیٹ اس تصفیے کے تحت 22 ملین ڈالر “ٹرسٹ فار نیشنل مال” نامی غیر منافع بخش تنظیم کو دے گی، جو وائٹ ہاؤس میں نئے بال روم کی تعمیر کے لیے 200 ملین ڈالر اکٹھے کر رہی ہے۔ مزید 2.5 ملین ڈالر دیگر تنظیموں اور افراد کو دیے جائیں گے جنہوں نے ٹرمپ کے ساتھ مقدمہ دائر کیا تھا، جن میں امریکن کنزرویٹو یونین بھی شامل ہے۔

اس سے قبل فیس بک کی مالک کمپنی میٹا نے جنوری میں 25 ملین ڈالر جبکہ ایک ماہ بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) نے 10 ملین ڈالر میں ٹرمپ کے ساتھ تصفیہ کیا تھا۔ اب یوٹیوب بھی اس فہرست میں شامل ہوگیا ہے۔

Check Also

غزہ میں 3 ہزار سالہ جنگ ختم کرا دوں گا؛ قکا کمانڈرز سے خطاب میں حماس کو دھمکی

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوجی کمانڈرز سے خطاب میں امریکی جوہری ہتھیاروں، غزہ امن منصوبے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *