عمران خان کے بیٹوں کا والد سے ملاقات کے لیے پاکستان آنے کا اعلان

پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان کے بیٹے قاسم خان نے کہا ہے کہ انہوں نے اور ان کے بھائی سلیمان نے اپنے ویزے کے لیے درخواست دی ہے اور وہ دونوں جنوری میں پاکستان کا دورہ کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

انہوں نے یہ بات برطانوی نشریاتی ادارے اسکائی نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران کہی۔

قاسم اور سلیمان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کہ عمران خان کی بہنوں کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کرانے سے ایک بار پھر انکار کردیا گیا، پی ٹی آئی نے الزام لگایا کہ حکام نے واٹر کینن سے کیمیکل ملا پانی پھینکا۔

عمران خان کے اہل خانہ اور پارٹی نے ان حالات پر تشویش کا اظہار کیا ہے جن میں سابق وزیر اعظم کو جیل کے اندر رکھا جا رہا ہے۔

اس سوال پر قاسم نے جواب دیا ’اب ہم منصوبہ بنا رہے ہیں کیونکہ انہوں نے کھل کر کہا ہے، لہٰذا جب تک وہ اپنی بات پر قائم ہیں تو ہمیں امید ہے کہ جنوری میں جانا چاہیے، ہم نے اپنے ویزوں کے لیے درخواست دے دی ہے، ویزے ابھی تک نہیں آئے، ہم توقع کر رہے ہیں کہ یہ پروسس مکمل ہو جائے گا، اس لیے ہم جنوری میں جانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں‘۔

اینکر نے پھر ان سے پوچھا کہ وہ عمران خان کو دیکھ کر ان سے کیا بات کریں گے اور کیا وہ ان سے “کسی ڈیل ” پر غور کرنے کا کہیں گے؟۔

اس پر قاسم نے کہا کی کہ ’جو بات آپ کو سمجھنی چاہیے وہ ان کی زندگی ہے، یہ واقعی میں ان کا جذبہ اور ان کا مقصد ہے، عمران خان اسے اپنی زندگی کا مقصد کہتے ہیں کہ پاکستان کو بدعنوانی سے نجات دلائیں‘۔

Check Also

سونے کی قیمت میں آج بڑی کمی ریکارڈ؛ فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

کراچی (پبلک پوسٹ)عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑی کمی ریکارڈ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *