امریکی کرکٹر میچ فکسنگ کیس میں8 سال کیلئے معطل

امریکا سے تعلق رکھنے والے کرکٹر اکھلیش ریڈی پر میچ فکسنگ سے متعلق الزامات ثابت ہونے پر آٹھ سال کے لیے معطل کردیا گیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے 26 سالہ اکھلیش ریڈی پر آٹھ سال کی پابندی عائد کردی ہے

اکھلیش ریڈی کے خلاف گزشتہ برس نومبر میں ابوظہبی ٹی ٹین لیگ کے دوران انسدادِ بدعنوانی ضابطے کی متعدد شقوں کی خلاف ورزی پر کارروائی شروع کی گئی تھی جس کے بعد انہیں عارضی طور پر معطل کر دیا گیا تھا۔

آئی سی سی کی جانب سے قائم ٹریبونل نے تحقیقات کے بعد ریڈی کو میچوں کے نتائج پر اثر انداز ہونے کی کوشش، ایک دوسرے کھلاڑی کو بھی بدعنوان سرگرمیوں میں شامل کرنے کی کوشش اور تحقیقات سے متعلق اہم شواہد مٹانے کا ذمہ دار قرار دیا۔

رپورٹ کے مطابق انہوں نے اپنے موبائل فون سے ایسے پیغامات اور ڈیٹا حذف کیا جو تفتیش میں اہمیت رکھتے تھے۔

آئی سی سی نے واضح کیا کہ پابندی کا اطلاق 21 نومبر 2025 سے تصور کیا جائے گا۔

ادارے کے مطابق ریڈی کی جانب سے دوسرے کھلاڑی کو بدعنوان سرگرمیوں میں شامل کرنے کی کوشش ناکام رہی تھی۔

اکھلیش ریڈی نے امریکا کی جانب سے اپنا آخری بین الاقوامی میچ اپریل 2025 میں کھیلا تھا۔

Check Also

انگلینڈ نے پہلی بار ہوم گراؤنڈ پرپاکستان کو وائٹ واش کردیا

انگلینڈ نے پاکستان کو تیسرے ٹیسٹ میں 8 وکٹوں سے شکست دے دی، 130 رنزکا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *