کراچی:ایف بی آر کی بڑی کارروائیاربوں روپے ٹیکس فراڈ کا مسٹر مائنڈ گرفتار

ایف بی آر نے کراچی سے اربوں روپے کے ٹیکس فراڈ کے بڑے نیٹ ورک کا ماسٹر مائنڈ گرفتار کر لیا
۔تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کے ریجنل ٹیکس آفس ون (آر ٹی او 1) نے جعلی انوائسز کے کاروباری نیٹ ورک کا سراغ لگا کر ایک اہم ماسٹر مائنڈ شہزاد کو گرفتار کرلیا ہے
۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ نیٹ ورک ایک درجن سے بھی زائد مختلف کاروبار کرنے کے ذریعے اربوں روپے تک کے ٹیکس فراڈ میں ملوث پایا گیا ہے۔
مزید بتایا گیا کہ آر ٹی او 1 نے ملوث ملزم شہزاد کو آج کسٹمز، ٹیکسیشن اور اینٹی کرپشن کے اسپیشل کورٹ میں پیش کیا جہاں اسے تین روزہ جسمانی رمانڈ پر آر ٹی او 1 کی تحویل میں دے دیا گیا۔ اس معاملے پر مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ اس جرم میں ملوث مزید ملزمان کا سراغ لگانے کے ساتھ قومی خزانے کو پہنچائے گئے نقصان کا بھی مکمل تخمینہ لگایا جاسکے۔
آر ٹی او 1 کے حکام کا کہنا ہے کہ ریجنل آفس ٹیکس فراڈ میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیاں کرنے کا بھرپور عزم رکھتی ہے تاکہ ان کو قانون کے سامنے کھڑا کیا جاسکے۔
آر ٹی او 1 کے حکام نے مزید کہا کہ ٹیکس سے منسلک مختلف جرائم اور قوانین کی خلاف ورزیوں پر جاری کاروائیاں ایک قومی ایجنڈے کا حصہ ہیں۔

Check Also

پاکستان کا یو اے ای کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان کا یو اے ای کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ سہ ملکی سیریز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *