’انگریزی نہیں آتی تو بل کی اردو کاپی بھیج دوں‘وزیراعلیٰ کے پی اور عاطف خان کی بحث

خیبرپختونخوا مائنز اینڈ منرلز ترمیمی بل کے حوالے سے پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں میں بحث و مباحثے کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ ترمیمی بل وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور پارٹی کے سینئر رہنما عاطف خان کی پارٹی واٹس گروپ میں بحث ہوئی، عاطف خان نے پی ٹی آئی پارلیمنٹرین واٹس ایپ گروپ میں بل کی مخالفت کی۔

ذرائع کے مطابق عاطف خان نے کہا کہ مائنز اینڈ منرلز بل خیبرپختونخوا کےعوام کے حق میں نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور نے واٹس ایپ گروپ میں عاطف خان سےسوال کیا کہ کیا آپ نے بل پڑھا ہے؟ اگر انگریزی نہیں آتی تو بل کی اردو کاپی بھیج دوں گا۔

علی امین نے کہا کہ مائنز اینڈ منرلز ترمیمی بل میں کوئی مسئلہ نہیں ہے، مسئلہ آپ کا ذاتی ہے۔

ذرائع نے کہا کہ عاطف خان نے پارٹی واٹس ایپ گروپ میں علی امین گنڈاپور کو کوئی جواب دینے سے گریز کیا۔

Check Also

انمول عرف پنکی کے خلاف منشیات و اسلحہ مقدمات،چالان پیش کرنے کے لیے پولیس کو مہلت

کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *