پاکستان کبڈی کے 4 کھلاڑیوں پر4 سال کی پابندی عائد

لاہور: پاکستان کبڈی کے چار کھلاڑیوں پر 4 سال کی پابندی عائد کردی گئی۔

لاہور میں نیشنل چیمپئن شپ کے دوران چاروں کھلاڑیوں نے ڈوپ ٹیسٹ نہیں دیے جس کے مثبت آنے پر اینٹی ڈوپنگ آرگنائزیشن نے قوانین کے تحت ان پر 4 سال کی پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

عبیداللہ راجپوت، ملک بن یامین، رانا حیدر اور کاشف سندھو نے ڈوپ ٹیسٹ سے انکار کیا تھا۔

پاکستان کبڈی فیڈریشن کی ڈسپلنری کمیٹی کا اجلاس 12 جنوری کو لاہور میں طلب کرلیا گیا ہے جہاں چاروں کھلاڑی پاکستان کبڈی فیڈریشن کی ڈسپلنری کمیٹی میں پیش ہو کر اپنا مؤقف دیں گے۔

Check Also

بین اسٹوکس نے نائٹ کلب واقعے پر غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے معذرت کر لی

انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس نے نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *