کراچی میں آوارہ کتوں کے حملوں میں تشویشناک اضافہ،5 روز میں 300 کیسز رپورٹ

کراچی:سال نو کے ابتدائی پانچ دنوں کے دوران انڈس اسپتال کورنگی میں سگ گزیدگی کے 300 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

مینجر ریبیز پریونشن کلینک انڈس اسپتال آفتاب گوہر نے ایکسپریس نیوز کو بتایا کہ کورنگی، لانڈھی، بلدیہ، حب چوکی اور گڈاپ ٹاؤن سمیت کراچی کے مختلف علاقوں میں آوارہ کتوں کے حملوں میں تشویشناک اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سگ گزیدگی کے بیشتر متاثرین دو سال سے کم عمر بچے ہیں جن کے چہروں کو آوارہ کتوں نے بری طرح بھنبھوڑ ڈالا جبکہ ایک واقعے میں آوارہ کتے کے حملے سے 41 سالہ شخص کی انگلی کٹ گئی، تمام متاثرین کو بروقت ریبیز سے بچاؤ کی ویکسین (PEP) فراہم کی گئی۔

مینجر ریبیز پریونشن کلینک کا کہنا ہے کہ ریبیز خطرناک مرض ہے جو بغیر علاج جان لیوا ثابت ہوتا ہے، اس لیے سگ گزیدگی کی صورت میں متاثرہ حصہ کو نلکے کے پانی کے نیچے دس سے پندرہ منٹ رکھ کر کسی بھی صابن سے فوری طور دھوئیں پھر ویکسین لگوائیں۔

Check Also

کراچی؛ ایچ آئی وی متاثرہ بچوں کے والدین کا احتجاج،مطالبات نہ ماننے پر بچوں کو آگ لگانے کی دھمکی

کراچی: ایچ آئی وی سے متاثرہ بچوں کے والدین نے ولیکا اسپتال میں احتجاجی مظاہرہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *