پی ایس ایل 11: جیسن گلیسپی حیدر آباد کے ہیڈ کوچ مقرر

کراچی: سابق آسٹریلوی کرکٹر جیسن گلیسپی کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں نئی شامل ہونے والی فرنچائز حیدرآباد کا باضابطہ طور پر ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا ہے۔
حیدرآباد فرنچائز کے مالک فواد سرور ہیں، جنہوں نے 175کروڑ روپے میں فرنچائز خریدی تھی، جیسن گلیسپی کی تقرری کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا گیا۔

50 سالہ جیسن گلیسپی اس سے قبل پاکستان کے کوچنگ سیٹ اپ کا بھی حصہ رہ چکے ہیں، جہاں انہیں اپریل 2024 میں ٹیسٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا تھا تاہم انہوں نے جلد ہی اپنی ذمہ داریوں سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کے 11ویں ایڈیشن میں ٹیموں کی تعداد بڑھا کر 8 کر دی گئی ہے، جن میں حیدرآباد اور سیالکوٹ نئی فرنچائزز کے طور پر شامل ہوں گی۔

Check Also

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس اور انگلینڈ کل برونز فائنل میں مدمقابل ہوں گے

نیو یارک: فیفا ورلڈ کپ 2026 میں فرانس اور انگلینڈ ہفتے کے روز تیسری پوزیشن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *