بلوچستان سے دہشت گردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، وزیراعظم

کوئٹہ:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردوں نے خیبرپختونخوا کی طرح بلوچستان میں بھی مشکلات پیدا کیں، ہم دہشت گردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

کوئٹہ میں سیاسی رہنماؤں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ فتنہ الخوارج کو ہمسایہ ملک سے مکمل سپورٹ دی جارہی ہے، فیلڈ مارشل دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فوج کی قیادت کررہے ہیں، خیبرپختونخوا کی طرح دہشت گردوں نے بلوچستان میں بھی مشکلات پیدا کیں ہم دہشت گردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ این ایف سی کے تحت صوبوں کو وسائل فراہم کیے جارہے ہیں، اُس وقت کے وزیراعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی نے این ایف سی میں 100 فیصد اضافے کا مطالبہ کیا تھا جس پر پنجاب نے اسے لیڈ کیا، پنجاب اپنے حصے کے 11 ارب روپے بلوچستان کو دیتا ہے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ کراچی سے چمن چار رویہ سڑک کا آغاز کررہے ہیں جس کا افتتاح آج ہوگا، بلوچستان میں دانش اسکول بنائے جارہے ہیں جن سے بچوں کو تعلیم ملے گی۔

Check Also

پی ٹی آئی لانگ مارچ، اسلام آباد میں رینجرز کی تعیناتی میں 15اکتوبر تک توسیع

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے ممکنہ لانگ مارچ کے پیشِ نظر حکومت نے سکیورٹی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *