صنعتوں اور سی این جی سیکٹر کے لیے گیس بندش کا اعلان

صنعتوں اور سی این جی سیکٹر کے لیے 48 گھنٹے کی گیس بندش کا اعلان کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کا کہنا تھا کہ صنعتی صارفین (بشمول کیپٹیو پاور پلانٹس) اور تمام سی این جی اسٹیشنز (بشمول آر ایل این جی پر چلنے والوں) کو گیس کی فراہمی معطل کی جائے گی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ صنعتی صارفین اور اور تمام سی این جی اسٹیشنز کو 31 جنوری، بروز ہفتہ کے دن صبح 8 بجے سے اگلے 48 گھنٹوں کے لیے یعنی 02 فروری، بروز پیر صبح 8 بجے تک گیس کی فراہمی منقطع رہے گی۔

Check Also

ڈیزل 40 روپے اور پیٹرول 10 روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان

اسلام آبا:ڈیزل 40 روپے اور پیٹرول 10روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان، حکومت کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *