10 روپے کا نوٹ بند؟سکہ متعارف کروانے کی منظوری

وفاقی کابینہ نے نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن کی منطوری دے دی گئی ہے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق جعلی نوٹوں کی روک تھام کے لیے جدید سیکیورٹی فیچرز اور پائیدار مٹیریل استعمال کیا جائے گا، کابینہ نے 10 روپے کے بینک نوٹ کی جگہ سکہ متعارف کروانے کی منظوری دی گئی ہے۔

علاوہ ازیں کے پی ایمرجنسی کے بعد اختیارات گورنر کو منتقل کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اختیارات کے استعمال پر ہر ماہ وفاق کو جائزہ رپورٹ پیش کریں گے۔

گورنر کی قیادت میں ایڈوائزری کونسل صوبے میں امن کی بہتری کے لیے کام کرے گی۔

وفاقی کابینہ نے پاکستان اور کویت کےدرمیان دفاعی تعاون کے معاہدے کی توثیق کردی ہے، وفاقی کابینہ نے وزارت خزانہ کی سفارش پر نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن کی منظوری بھی دے دی ہے۔

اعلامیے کے مطابق جعلی نوٹوں کی روک تھام کے لیے جدید سیکیورٹی فیچرز اور پائیدار مٹیریل استعمال کیا جائے گا، کابینہ نے 10 روپے کے بینک نوٹ کی جگہ سکہ متعارف کروانے کی منظوری دی گئی ہے۔

کابینہ کمیٹی برائے حکومتی ملکیتی اداروں کے 26 اکتوبر کے فیصلوں کی توثیق کی گئی ہے، لیجسلیٹیو کیسز کے متعدد اجلاسوں کے فیصلوں کی بھی توثیق کی گئی ہے۔

Check Also

عثمان مختار نے اہلیہ کی سالگرہ کویادگار بنا دیا، دلچسپ ویڈیو وائرل

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عثمان مختار نے اپنی اہلیہ زنیرہ انعام خان کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *