کراچی: شہر قائد کے ایڈمن سوسائٹی میں چھ منزلہ عمارت گرنے کے سانحے میں ملبے سے مزید لاشیں برآمد ہونے کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہوگئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق ملبے سے برآمد ہونے والی ایک لاش کی شناخت عابد علی کے نام سے ہوئی، ایک اور لاش کی شناخت علی حسن کے نام سے ہوئی جو ظفر گڑھ کا رہائشی تھا۔
ملبے سے نکالی گئی تیسری لاش کی شناخت نجیب اللہ ولد عبدالکریم کے نام سے کی گئی، تنیوں لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔
لاش جناح اسپتال منتقل کردی گئی، جبکہ حادثے میں 13 افراد تاحال لاپتہ ہیں اور ملبے میں دبے افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
چنیسر ٹاؤن کراچی ایڈمن سوسائٹی میں منہدم ہونے والی عمارت کے ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے گزشتہ 48 گھنٹوں سے ریکسیو آپریشن جاری ہے۔
THE PUBLIC POST