کراچی:گارڈن پمپنگ اسٹیشن میں پانی کے ٹینک سےتین روز پرانی ڈوبی ہوئی لاش ملی

کراچی: گارڈن لیاری ایکسپریس وے ٹول پلازہ کے قریب پمپنگ اسٹیشن میں پانی کے ٹینک سے ایک شخص کی تین روز پرانی ڈوبی ہوئی لاش ملی۔
تفصیلات کے مطابق پاک کالونی کے علاقے گارڈن ٹول پلازہ لیاری ایکسپریس وے کے قریب پلاٹ میں پمپنگ اسٹیشن میں پانی کے ٹینک سے تقریباً 40 سالہ شخص کی ڈوبی ہوئی لاش ملی۔

متوفی کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کی گئی، پولیس کے مطابق لاش دو سے 3 دن پرانی ہے جو پانی میں ڈوبے رہنے کے باعث پھول گئی تھی۔

متوفی کے پاس سے ایسی کوئی چیز نہیں ملی جس سے اس کی شناخت کی جا سکے، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش شناخت ورثا کے لیے چھیپا سردخانے منتقل کردی۔

Check Also

سندھ حکومت کا ایم کیو ایم کوریلی اور جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ایم کیو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *