کراچی (پبلک پوسٹ)کراچی میں ای چالان سسٹم کے نفاذ کے بعد ای ٹکٹ جاری کرنے کا سلسلہ جاری ہے، ٹریفک پولیس کی جانب سے ای چالان نظام کے تحت مجموعی طور پر 4301 الیکٹرانک چالان جاری کیے گئے۔سیٹ بلیٹ کی خلاف ورزی پر 2290،موبائل فون کے استعمال پر 162،اوور اسپیڈنگ پر 845،ریڈ لائٹ کی خلاف ورزی پر 306،بغیر ہلیمٹ موٹر سائیکل چلانے پر 655چالان کئے گئے،ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ای چالان سسٹم مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے۔ترجمان ٹریفک کا کہنا ہے کہ یہ نظام شہریوں میں ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنانے اور مؤثر نگرانی کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔عوامی تعاون سے یہ نظام مزید بہتر بنایا جا رہا ہے،شہریوں سے اپیل ہے کہ ٹریفک قوانین کی مکمل پاسداری کریں۔شہر میں ٹریفک کا نظام بہتر ہونے سے حادثات میں بھی کمی آئے گی۔
THE PUBLIC POST