ملک میں 16لاکھ سے زائد بجلی کے روایتی میٹرز اسمارٹ میٹرنگ سسٹم پر منتقل

اسلام آباد:پاکستان میں اسمارٹ میٹرز یعنی بجلی کے ایڈوانس میٹرنگ انفرا اسٹرکچر پر کام جاری ہے اور اب تک 16 لاکھ سے زائد روایتی میٹرز کو اسمارٹ میٹرنگ سسٹم پر منتقل کر دیا گیا۔

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق بجلی چوری، لائن لاسز اور غلط ریڈنگ کا خاتمہ ہونے سے سالانہ ڈیڑھ سو ارب روپے کی بچت ہوگی۔ بجلی چوری، غلط ریڈنگ کا خاتمہ اور سالانہ اربوں کے نقصانات روکنے میں مدد ملے گی۔

مزید 3 کروڑ 31 لاکھ میٹرز کو اے ایم آئی اسمارٹ سسٹم پر منتقل کرنے کا عمل تیز کر دیا گیا ہے۔ ملک بھر کے تمام ڈسکوز میں یہ منصوبہ عالمی بینک کی معاونت سے جاری ہے۔

اسلام آباد ریجن میں سب سے زیادہ 11 لاکھ سے زائد ایڈوانس میٹرز نصب کر دیے گئے۔

گجرانوالہ الیکٹرک میں ایک لاکھ 74 ہزار اور لاہور الیکٹرک میں ایک لاکھ سے زائد جدید میٹرز نصب کیے گئے۔ ملتان ریجن میں 94 ہزار 597 اور فیصل آباد میں 24 ہزار سے زائد جدید میٹرز نصب کیے گئے۔

حیدر آباد میں 16 ہزار اور سکھر ریجن میں 15 ہزار سے زائد اے ایم آئی میٹرز کی تنصیب کی گئی ہے۔

Check Also

محسن نقوی کا ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) ہیڈ کوارٹرز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *