جنوبی وزیرستان میں خسرہ سے 2 بچے جاں بحق

جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل وادیٔ شکئی اور سانگہ میں خسرہ سے ایک بچہ اور ایک بچی جاں بحق ہو گئے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے مطابق جاں بحق بچی کے والدین ایم آر ایم ویکسینیشن مہم سے انکاری تھے۔

محمکۂ صحت نے بتایا ہے کہ ڈاکٹرز نے بچوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال میں داخل کرانے کی ہدایت کی تھی۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے یہ بھی بتایا ہے کہ تحصیل شکئی میں خسرہ کی صورتِ حال کے پیشِ نظر ایمرجنسی نافذ ہے۔

Check Also

AllySpin – Quick‑Hit Slots e Azione Casinò Veloce

Per i giocatori che prosperano con adrenalina e risultati immediati, AllySpin offre un’esperienza di casinò …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *