جنوبی وزیرستان میں خسرہ سے 2 بچے جاں بحق

جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل وادیٔ شکئی اور سانگہ میں خسرہ سے ایک بچہ اور ایک بچی جاں بحق ہو گئے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے مطابق جاں بحق بچی کے والدین ایم آر ایم ویکسینیشن مہم سے انکاری تھے۔

محمکۂ صحت نے بتایا ہے کہ ڈاکٹرز نے بچوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال میں داخل کرانے کی ہدایت کی تھی۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے یہ بھی بتایا ہے کہ تحصیل شکئی میں خسرہ کی صورتِ حال کے پیشِ نظر ایمرجنسی نافذ ہے۔

Check Also

اورنگی ٹریڈرز کے عپدالقادر شخیانی کیریجنل ھیڈ KE نسیم جانی شیخ سے ملاقات

کراچی ( پ ر) اورنگی ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر عپدالقادر شیخانی کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *