ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:امریکا کیخلاف بھارت مشکلات کا شکار، 6 کھلاڑی آؤٹ

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں گروپ اے کے میچ میں بھارتی ٹاپ آرڈر یو ایس اے کے بولرز کے سامنے ناکام ہوگیا۔

ممبئی میں کھیلے جارہے میچ میں یو ایس اے نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا اور بھارتی بیٹرز کیلئے ابتدا میں مشکلات کھڑی کردیں۔

بھارتی ٹیم نے 13 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 77 رنز اسکور کیے ہیں۔

یو ایس اے بولرز کے سامنے بھارتی بیٹنگ لائن لڑ کھڑا گئی اور پاور پلے میں ہی 4 بھارتی بیٹرز کو پویلین بھیج دیا۔ایشان کشن 20، ابھیشیک شرما صفر، تلک ورما 25 اور شیوم دوبے صفر پرآؤٹ ہوگئے۔

اس کے بعد رنکو سنگھ 6 اور ہاردک پانڈیا 5 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

Check Also

یو اے ای میں آنکھوں کی بیماری بڑھنے لگی، ماہرین نے خبردار کردیا

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں اسپتالوں نے سرخ، خارش زدہ اور متعدی آنکھوں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *