خواجہ سعد رفیق کو دل کی تکلیف؛ فوری طور پر اسٹنٹ ڈالا گیا

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق کو دل کی تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں خواجہ سعد رفیق نے بتایا کہ طبیعت خراب ہونے پروہ معمولی چیک اپ کے لئے اسپتال گئے، جہاں ڈاکٹروں نے چیک اپ کے دوران ایک شریان میں رکاوٹ کا پتہ چلنے پرفوری طورپرسٹنٹ لگایا۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ الحمداللہ، علاج مکمل ہونے کے بعد وہ اس وقت گھرآ چکے ہیں اوراللہ تعالیٰ کے کرم سے صحت بہتر ہے۔

انہوں نے عوام سے دعا کی درخواست بھی کی اور یقین دلایا کہ اپنی صحت پرخصوصی توجہ دے رہے ہیں، اس دوران پارٹی رہنماؤں اور قریبی ساتھیوں نے ان کی عیادت کی اورنیک تمناؤں کا اظہارکیا۔

خواجہ سعد رفیق کے فی الحال معمول کے کاموں میں واپسی کے امکانات روشن ہیں اوروہ آئندہ دنوں میں عوامی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لئے تیار ہیں۔

Check Also

کراچی؛ عدالت کا موبائل ایپ سے پیسے کاٹنے کے باوجود پیکیج نہ کرنے پر کمپنی سے جواب طلب

کراچی:کنزیومر کورٹ شر قی نے موبائل ایپ سے پیسے کاٹنے کے باوجود پیکج نہ کرنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *