حیدرآباد: ایمبولینس اور ٹریلر میں ٹکر، 2 افراد جاں بحق، 2 زخمی

حیدرآباد میں جام شورو ٹول پلازا کے قریب ایمبولینس اور ٹریلر میں ٹکر ہو گئی۔

ریسکیو کے حکام کے مطابق حادثے میں 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں نرسنگ اسٹاف ممبر اور تیماردار شامل ہے۔

ریسکیو حکام نے کہا کہ ایمبولینس مریض کو لے کر میرپور ماتھیلو جا رہی تھی۔

Check Also

سٹاک مارکیٹ میں تیزی کے بعد مندی، 119 پوائنٹس کی کمی

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج زبردست تیزی کے بعد مندی چھاگئی۔کاروباری ہفتے کے پہلے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *