ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ:سب سے زیادہ سنچریز کا نیا ریکارڈ قائم

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں سب سے زیادہ سنچریز کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت اور سری لنکا کی میزبانی میں کھیلے جارہے رواں ایونٹ میں اب تک چار سنچریز بن چکی ہیں۔

سری لنکا کے پتھم نسانکا نے آسٹریلیا اور کینیڈا کے یووراج سامرہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف سنچری اسکور کی تھی۔

بعد ازاں صاحبزادہ فرحان کی نمیبیا کے خلاف سنچری سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ایک ایڈیشن میں تین سنچریز کا ریکارڈ قائم ہوگیا تھا۔

سپر ایٹ مرحلے میں انگلینڈ کے کپتان ہیری بروک نے پاکستان کے خلاف سنچری اسکور کرکے یہ تعداد چار کردی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے کسی بھی ایڈیشن میں دو سے زائد سنچریز نہیں بن سکی تھیں۔

2007 میں کھیلے ابتدائی ایڈیشن میں صرف ایک سنچری بنی تھی جبکہ 2009 میں کوئی سنچری نہ بن سکی۔

2010 میں دو سنچریز اور 2012 میں ایک ہی سنچری بن سکی۔ 2014 اور 2016 کے ایڈیشنز میں دو، دو سنچریز بنیں۔

2021 میں ایک اور 2022 میں دو سنچریز بنیں جبکہ 2024 میں کوئی سنچری نہ بن سکی تھی۔

Check Also

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: سپر ایٹ مرحلے کے دو اہم میچز آج کھیلے جائیں گے

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر ایٹ مرحلے کے دو اہم میچز آج کھیلے جائیں گے۔ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *