کراچی میں گرمی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان

محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ کراچی میں گرمی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ناصرف دن بلکہ راتیں بھی گرم رہ رہی ہیں۔

شہرِ قائد میں آج درجۂ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے، جبکہ رات کم سے کم درجۂ حرارت 22.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 52 فیصد ہے، مشرق سے ہوائیں 4 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کل کراچی میں دن کا درجہ حرارت مارچ کے معمول سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زائد ریکارڈ ہوا جبکہ گزشتہ رات کا درجہ حرارت مارچ کے معمول سے 3.7 ڈگری سینٹی گریڈ زائد رہا۔

ادھر کوئٹہ اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے ساتھ موسم خشک اور ہلکا سرد ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے شمالی اضلاع میں موسم سرد و خشک اور جنوبی اضلاع میں معتدل ہے۔

محکمۂ موسمیات نے یہ بھی بتایا ہے کہ بلوچستان کے اکثر اضلاع میں آج موسم خشک رہنےکا امکان ہے۔

Check Also

لکی مروت میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، ایس ایچ او سمیت 7 اہلکار شہید

بنوں: لکی مروت کے قبائلی سب ڈویژن بیٹنی میں پولیس موبائل کے قریب دھماکے میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *