جنوبی افریقی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ایڈن مارکرام کا کہنا ہے کہ مشکل کنڈیشنز میں ہماری ٹیم نے اچھی فائٹ کی ہے۔
پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شکست کے بعد جنوبی افریقی کپتان ایڈن مارکرام کا کہنا تھا کہ اگر ٹاس جیت جاتے تو ہم بھی پہلے بیٹنگ ہی کرتے۔
ایڈن مارکرام نے کہا کہ پچ بیٹنگ کے لیے مشکل تھی، پہلی اننگ اہمیت کی حامل تھی۔ پہلی اننگ میں امام الحق اور شان مسعود کے ساتھ ساتھ رضوان اور سلمان آغا کی پارٹنرشپس اہم تھیں۔
انہوں نے کہا کہ مشکل کنڈیشنز میں ہماری ٹیم نے اچھی فائٹ کی ہے۔ ہمیں توقع تھی کہ میچ کے پہلے روز گیند ٹرن کرنا شروع کرے گی۔
ایڈن مارکرام نے توقع ظاہر کی کہ راولپنڈی میں بھی ایسی ہی کنڈیشنز ہوں گی۔ ٹیسٹ میچ سے پہلے بیٹھیں گے اور پلاننگ کریں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کپتانی کا پریشر نہیں تھا بلکہ یہ ذمہ داری ہے جسے اچھے سے نبھانے کی کوشش کررہا ہوں۔
THE PUBLIC POST