اسلام آباد، راولپنڈی میں خوفناک دھماکے کی آواز، ایئرپورٹ پر پروازیں معطل

اسلام آباد اور راولپنڈی میں خوف ناک دھماکے کی آواز سنائی دی ہے جہاں شہری گھروں سے باہر نکل آئے جبکہ ایئرپورٹ پر عارضی طور پر پروازیں معطل کردی گئی ہیں اور 23 مارچ کی پریڈ کی تیاریوں کے سلسلے میں فضائی حدود بھی بند کردی گئی۔

نیوز کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی اور ملحقہ علاقوں میں خوف ناک دھماکے کی آواز سنائی دی اور شہری گھروں سے باہر نکل آئے۔

ذرائع نے بتایا کہ دھماکے کی آواز جنگی جہازوں کی پرواز کے باعث پیدا ہوئی ہے اور اسلام آباد میں23 مارچ کی پریڈ کے لیے جنگی جہاز ریہرسل کررہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ جہازوں کے تیز اڑنے کے باعث ساونڈ بیرئیر ٹوٹا ہے تاہم اسلام آباد ائیر پورٹ پر پروازوں کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا اور طیاروں کو لینڈنگ اور ٹیک آف سے روک دیا گیا۔

مزید بتایا گیا کہ 23 مارچ کی پریڈ کی تیاریوں کے لیے جنگی جہازوں کی ریہرسل کے لیے اسلام آباد کی فضائی حدود بند کر دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ 23 مارچ کو یوم پاکستان کی تقریب ایوان صدر میں ہوگی جبکہ 23 مارچ کو پریڈ نہیں ہوگی بلکہ فلائی پاسٹ ہوگا۔

پاک فضائیہ کے طیارے 23 مارچ کو فلائی پاسٹ دیں گے اور اسی سلسلے میں پاک فضائیہ کے طیارے ریہرسل کررہے ہیں۔

آپریشنل وجوہات پر فلائٹ آپریشنز بند رکھی گئیں، پی پی اے

پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کے مطابق نیواسلام آباد ایئرپورٹ پر فضائی حدود ایک گھنٹے سے زائد تک بند رکھی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آپریشنل وجوہات کی بنا پر آج کچھ دیر کے لیے فلائٹ آپریشنز میں معمولی آپریشنل ایڈجسٹمنٹ کی گئی تھی، ایئرپورٹ پر تمام پروازیں اب معمول کے مطابق آپریٹ ہو رہی ہیں۔

مزید بتایا گیا کہ مسافروں سے گزارش ہے کہ اپنی پروازوں کے بارے میں معلومات کے لیے متعلقہ ایئرلائن سے رابطہ کریں۔

Check Also

شمالی علاقہ جات میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کا الرٹ جاری

شمالی علاقہ جات میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان ہے جبکہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *