ایرانی بھائی پڑوسی ممالک کو نشانہ بنانے سے گریز کریں: حماس

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے ایران پر زور دیا کہ وہ ہمسایہ ممالک کو نشانہ بنانا بند کر دے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حماس نے کہا کہ ایران کو جارحیت کے خلاف دفاع کا حق حاصل ہے، ایران بین الاقوامی قوانین کے مطابق ہر ممکن طریقے سے جارحیت کا جواب دے سکتا ہے۔

حماس کا کہنا ہے کہ ایرانی بھائی پڑوسی ممالک کو نشانہ بنانے سے گریز کریں، خطے کے تمام ممالک سے اپیل ہے کہ اس جارحیت کو روکنے میں تعاون کریں۔

حماس نے کہا کہ خطے کے ممالک باہمی بھائی چارے کے رشتوں کو برقرار رکھنے کے لیے تعاون کریں۔

Check Also

جاپان میں 20ویں ایشین گیمز کا آغاز،پاکستانی دستے کی پروقار انٹری

ناگویا: جاپان میں 20ویں ایشین گیمز کی افتتاحی تقریب کا آغاز ہوگیا ہے۔ ایشین گیمز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *