شہزاد اکبر اور انسپکٹر حسین چانڈیو سے رضی حیدر رضوی اور عبدالقادر شیخانی کی ملاقات

کراچی(کامرس رپورٹر) چیئرمین اورنگی ٹریڈرز ایسوسی ایشن رضی حیدر رضوی اور سینئر نائب صدر عبدالقادر شیخانی نے شہزاد اکبر ایڈیشنل ڈائریکٹر (N.C.C.I) سائبر کرائم ایف آئی اے اور ڈی ایس پی حسین چانڈیو (N.C.C.I) سے ان کے دفتر میں ملاقات کی –

اس موقع پر اورنگی ٹریڈرز ایسوسی ایشن کی جانب سے اعزازی شیلڈ اور سندھ کی ثقافتی پہچان اجرک کا تحفہ پیش کیا گیاملاقات کے دوران سائبر کرائم کے بڑھتے ہوئے واقعات، تاجروں کو درپیش آن لائن فراڈ، جعلی کالز، واٹس ایپ ہیکنگ اور سوشل میڈیا کے ذریعے بلیک میلنگ جیسے اہم مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی –

چیئرمین رضی حیدر رضوی نے کہا کہ آج کے دور میں تاجر برادری کو سب سے زیادہ سائبر فراڈ کا سامنا ہے، جس سے کاروباری برادری میں تشویش پائی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ این سی سی آئی کا کردار اس حوالے سے انتہائی اہم ہے اور تاجروں کو آگاہی دینا وقت کی ضرورت ہے سینئر نائب صدر عبدالقادر شیخانی نے کہا کہ اورنگی ٹریڈرز ایسوسی ایشن ہمیشہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کرتی رہی ہے اور آئندہ بھی کرتی رہے گی –

اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر شہزاد اکبر نے کہا کہ این سی سی آئی تاجروں کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون کرے گا انہوں نے کہا کہ سائبر کرائم سے بچاؤ کے لیے آگاہی مہم بہت ضروری ہے اور تاجر کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع دیں تاکہ بروقت کارروائی کی جا سکے ڈی ایس پی حسین چانڈیو نے بھی تاجر برادری کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی اور آخر میں نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا

Check Also

خدا داد صلاحیتوں سے مالا مال مہک نور، یونس میمن کے کھیل میں اہم کردار ادا کریں گی

کراچی (شوبز رپورٹر) خدا داد صلاحیتوں سے مالا مال مہک نور یونس میمن کے کھیل …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *