اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کیس میں ہولناک انکشافات، ماں نے اعترافِ جرم کر لیا

لاہور: لاہور کے علاقے اچھرہ میں تین بچوں کے لرزہ خیز قتل کیس کی تفتیش میں سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔ تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزمہ ردا اور اس کے دوست شہریار کے درمیان 746 کالز کا ریکارڈ حاصل ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمہ نے اپنے ہی بچوں کو قتل کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے چھپن چھپائی کھیل کے بہانے پہلے ڈیڑھ سالہ بچی، پھر بیٹے اور آخر میں بڑی بیٹی کو بے دردی سے قتل کیا۔ واردات کے بعد ملزمہ نے خون آلود کپڑے تبدیل کیے اور گھر کو تالہ لگا کر اپنے شوہر کے ساتھ اسپتال چلی گئی۔

تحقیقات کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی کہ ملزمہ اپنے شوہر رمضان سے طلاق لے کر شہریار نامی شخص سے شادی کرنا چاہتی تھی۔ دونوں کے درمیان روزانہ فون پر رابطہ رہتا تھا جبکہ موبائل ایپ کے ذریعے مالی لین دین بھی کیا جاتا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کے مطابق اس کے بچے اس نئی شادی میں سب سے بڑی رکاوٹ تھے۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمہ کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر تحویل میں لے لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ واقعے کے دیگر پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

Check Also

سوات:‌ سیدو شریف اسپتال میں 6افغان ڈاکٹروں کو کام سے روک دیا گیا

سوات: صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں واقع سیدو شریف اسپتال میں چھ افغان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *