کراچی: غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ، الیکٹرک بس سروس بھی جزوی متاثر

کراچی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے الیکٹرک بس سروس بھی جزوی متاثر ہو گئی۔

پیپلز بس سروس کی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ ای وی 1، ای وی 3 اور آر 1 پنک بس کے روٹس کل معطل کیے جائیں گے۔

پیپلز بس سروس کی انتظامیہ نے مزید بتایا ہے کہ یہ تینوں روٹس ای وی بس سروس کے ہیں جو مہران ڈپو سے چلتے ہیں، 3 روز سے مہران ڈپو پر بجلی کی فراہمی معطل ہے، اس وجہ سے 3 روز سے ای وی بسوں کی جگہ دوسری ہائیبِرڈ بسیں چلائی جا رہی تھیں۔

پیپلز بس سروس کی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ بجلی کی فراہمی کو بحال نہیں کیا گیا تو یہ روٹس معطل کرنے پر مجبور ہوں گے، ای وی 1 ملیر کینٹ سے سی ویو، ای وی 3 ملیر کینٹ سے نمائش تک چلائی جاتی ہے جب کہ آر ون پنک بس کھوکھرا پار سے ڈاکیارڈ تک چلائی جاتی ہے۔

Check Also

اسلام آباد پر دھاوا بولاتو اپنا ہی نقصان ہوگا، محسن نقوی کی پی ٹی آئی کو وارننگ

لاہور: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستان تحریک انصاف کو خبردار کرتے ہوئے کہا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *