خیرپور: دریائے سندھ میں کشتی الٹ گئی، 9 افراد کو بچا لیا گیا

خیرپور میں دریائے سندھ میں کشتی الٹنے سے ایک ہی خاندان کے 9 افراد ڈوب گئے، تمام افراد کو مقامی غوطہ خوروں نے بچا لیا۔

حادثہ گمبٹ میں عمر گوٹھ کے مقام پر پیش آیا، متاثرہ افراد کچے سے شہر کی طرف آرہے تھے، وزن زیادہ ہونے کے باعث کشتی ڈوبی۔

دریائے سندھ میں بھی شدید سیلابی صورتحال کا خطرہ ہے، این ڈی ایم اے

دریائے سندھ کے کچے میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی، 2 ستمبر کو 5 دریاؤں کا بڑا ریلا کوٹ مٹھن سے گزرے گا، سکھر بیراج کے مقام پر پانی کا بہاؤ بلند ہونے لگا، نچلے درجے کا سیلاب برقرار ہے، 24 گھنٹوں میں 31 ہزار کیوسک پانی کا اضافہ ہوا۔

کچے کے علاقوں میں متاثرین گھر چھوڑنے کو تیار نہیں، راجن پور دریائے سندھ میں کوٹ مٹھن کے مقام پر 3 لاکھ 70ہزار کیوسک کا ریلا گزر رہا ہے، ریسکیو کی جانب سے متاثرین کو پکے کے علاقوں میں منتقل ہونے کے اعلانات کیے جارہے ہیں۔

Check Also

ن لیگ سے لفظی جنگ؛ پیپلز پارٹی کا وزیراعظم سے ملاقات کرکے معاملہ اٹھانے کا فیصلہ

پیپلز پارٹی نے ن لیگ سے لفظی جنگ کا معاملہ وزیراعظم کے سامنے اٹھانے کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *