گلی میں کھیلتی 5 سالہ بچی کو ورغلا کر زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار

لاہور(پبلک پوسٹ)گلی میں کھیلتی 5 سالہ معصوم بچی کو ورغلا کر زیادتی کرنے کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

کنال پارک کے علاقے میں کمسن بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کا واقعہ پیش آیا، جس پر ایڈیشنل ایس ایچ او غالب مارکیٹ تھانہ نے 15 کال پر فوری ایکشن لیتے ہوئے زیادتی کی کوشش کے واقعے میں ملوث ملزم بلال کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق 5 سالہ سدرہ گلی میں کھیل رہی تھی کہ ملزم نے ورغلا کر زیادتی کی کوشش کی ۔ بچی کے شور کرنے پر ملزم نے فرار ہونے کی کوشش کی اور تعاقب کے دوران گرفتار کرلیا گیا۔

Check Also

گورنر پنجاب کی قیادت میں فریال تالپور سے ملاقات

کراچی(پبلک پوسٹ)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی قیادت میں پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *