حب ریور روڈ حادثہ:میاں بیوی کو کچل کر فرار ہونے والا ڈمپر ڈرائیور گرفتار

کراچی: حب ریور روڈ پر تین روز قبل موٹر سائیکل سوار میاں بیوی کو کچل کر فرار ہونے والے ڈمپر ڈرائیور کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ افسوسناک حادثے میں شوہر جاں بحق جبکہ خاتون شدید زخمی ہو گئی تھیں۔

پولیس کے مطابق 30 مئی کو موچکو تھانے کی حدود میں حب ریور روڈ پر ایک تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار کر میاں بیوی کو کچل دیا تھا۔ حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا تھا۔

حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار عرفان موقع پر ہی دم توڑ گیا تھا، جبکہ اس کی اہلیہ شکیلہ شدید زخمی ہو گئی تھیں۔ زخمی خاتون کی دونوں ٹانگیں بری طرح کچلی گئی تھیں، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق تفتیشی ٹیم نے جدید اور تکنیکی بنیادوں پر تحقیقات کرتے ہوئے فرار ڈمپر ڈرائیور کا سراغ لگایا اور اسے گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت نذر محمد کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف ضابطے کے مطابق قانونی کارروائی جاری ہے جبکہ حادثے کی مزید تحقیقات بھی کی جا رہی ہیں۔

Check Also

شیر شاہ سے لاپتہ ہونے والی دو کمسن کزن لڑکیاں بلوچستان سے بحفاظت بازیاب

کراچی: انویسٹی گیشن ڈسٹرکٹ کیماڑی پولیس نے شیر شاہ سے پراسرار طور پر لاپتہ ہونے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *