وفاق کے جاری منصوبوں کی تکمیل کیلئے 2900 ارب روپے درکار ہیں، وفاقی وزیر

اسلام آباد:

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے وفاقی ترقیاتی پروگرام کے منصوبوں کا تھرو فارورڈ 8 ہزارارب روپے تک ہونے کا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاق کے جاری منصوبوں کی تکمیل کے لیے 2900 ارب روپے کی ضرورت درکار ہیں۔

وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ  وفاقی ترقیاتی منصوبوں کا تھرو فارورڈ 8 ہزار ارب روپے ہوگیا ہے، وفاقی ترقیاتی پروگرام میں صوبائی منصوبوں کی شمولیت سے تھرو فارورڈ بڑھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی ترقیاتی منصوبے صوبے اپنے فنڈز سے مکمل کریں،60  سے 80 فیصد مکمل صوبائی منصوبوں کی تکمل کریں گے، صوبائی منصوبوں کے 50 فیصد فنڈز صوبہ اور 50 فیصد وفاق دے گا۔

احسن اقبال نے کہا کہ پی ایس ڈی پی میں 40 فیصد صوبائی منصوبے شامل تھے، پی ایس ڈی پی اخراجات کا حجم 12 فیصد سے کم ہوکر4 فیصد پر آگیا ہے

Check Also

سانحہ دریائے سوات کی تحقیقاتی رپورٹ، ملبہ سیاحوں پر ڈال دیا گیا

سوات(پبلک پوسٹ)دریائے سوات میں پیش آنے والے سانحے پر کمشنر مالاکنڈ کی تحقیقاتی رپورٹ صوبائی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *