ایران میں سخت معاشی حالات کیخلاف تہران میں دکانداروں کا احتجاج

ایران میں سخت معاشی حالات کے باعث پیدا ہونے والی مشکلات کے خلاف گزشتہ روز دارالحکومت تہران میں دکانداروں کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ایران میں اتوار کو امریکی ڈالر کی قیمت تقریباً 14 لاکھ 20 ہزار ایرانی ریال تک پہنچ گئی تھی جو ایک سال قبل 8 لاکھ 20 ہزار ریال کے قریب تھی۔

سرکاری میڈیا کے مطابق شدید سردی اور توانائی کی بچت کے پیش نظر بدھ کے روز تہران اور ملک کے شمالی و وسطی علاقوں میں اسکول، بینک اور کاروباری مراکز بند رہیں گے۔

ان حالات میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے سوشل میڈیا پر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے وزیر داخلہ کو ہدایت دی ہے کہ مظاہرین کے نمائندوں سے بات چیت کے ذریعے ان کے جائز مطالبات سنے جائیں تاکہ حکومت مسائل کے حل کے لیے اپنی تمام تر کوششیں کرسکے اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرے۔

سرکاری ٹی وی کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے بھی عوام کی قوتِ خرید بڑھانے کے لیے ضروری اقدامات پر زور دیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ روزگار اور معاش سے متعلق عوامی خدشات اور احتجاج کا مکمل ذمہ داری اور مکالمے کے ذریعے جواب دیا جانا چاہیے۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ کے باعث بعض درآمدی اشیا کی فروخت تقریباً مفلوج ہو چکی ہے کیونکہ خریدار اور فروخت کنندہ دونوں ہی غیر یقینی صورتحال کے باعث لین دین مؤخر کر رہے ہیں۔

Check Also

امریکی پاپ اسٹار بیونسے ارب پتی موسیقاروں کی فہرست میں شامل

دنیا بھر میں ’’کوئین بی‘‘ کے نام سے پہچانی جانے والی امریکی پاپ گلوکارہ بیونسے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *