نیپا چورنگی حادثہ؛ بچے کے مین ہول میں گرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر، والدین کی بے بسی دل دہلا دینے والی

کراچی (پبلک پوسٹ )
کراچی کے علاقے نیپا چورنگی کے قریب مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے والے تین سالہ بچے ابراہیم کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی ہے،

جس نے اس افسوسناک واقعے کی حقیقت واضح کردی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے CHASEUP اسٹور کے قریب ایک کھلا مین ہول موجود تھا، جس کے آس پاس موٹرسائیکلیں پارک تھیں۔

فوٹیج کے مطابق ابراہیم کا والد موٹرسائیکل کے قریب کھڑا موبائل فون استعمال کررہا تھا، جبکہ بچہ اپنی ماں کے ساتھ آرہا تھا۔

اچانک ابراہیم تیزی سے باپ کی طرف بھاگا اور چند ہی لمحوں میں سیدھا کھلے مین ہول میں جا گرا۔

بچے کے گرنے کی دیر تھی کہ ماں فوراً چیختی ہوئی دوڑی، جبکہ باپ بھی گڑھے کی طرف پہنچا مگر بچہ نظر نہ آیا۔

فوٹیج میں دیکھا گیا کہ والدین کے شور پر اطراف کے لوگ جمع ہوگئے اور تلاش کا عمل شروع ہوا۔

بعدازاں ریسکیو ٹیموں نے طویل جدوجہد کے بعد 14 گھنٹے کے آپریشن کے دوران بچے کی لاش لنک نالے سے برآمد کی تھی۔

یہ دل خراش واقعہ شہری انتظامیہ کے ذمہ داران پر کئی سوالات چھوڑ گیا ہے، جبکہ علاقے میں حفاظتی اقدامات کے فقدان پر شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

Check Also

1971 کے ہیرو میجر شبیر شریف شہید کا54واں یومِ شہادت عقیدت کے ساتھ منایا گیا

کراچی (پبلک پوسٹ )آج 1971 کی جنگ کے ہیرو، میجر شبیر شریف شہید (نشانِ حیدر) کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *