پختونخوا میں موسم خشک؛ محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیش گوئی کردی

پشاور(پبلک پوسٹ)خیبر پختونخوا میں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے جب کہ محکمہ موسمیات نے بارشوں کی بھی پیش گوئی کردی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشترا اضلاع میں موسم خشک اور جنوبی اضلاع میں دن کے اوقات میں گرم رہنے کا امکان ہے، تاہم چترال ، دیر ، سوات ، شانگلہ ، بونیر ایبٹ آباد ، مانسہرہ میں چند مقامات پر گرچ چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔گزشتہ روز پشاور کا درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا جب کہ دیر بالا، چترال، پاراچنار کا درجہ حرارت 10 ،کالام 7، دیو لوئر، 11، مالم جبہ 12، ڈیرہ اسماعیل خان 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Check Also

پاکستان کا یو اے ای کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان کا یو اے ای کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ سہ ملکی سیریز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *