یہ حکمران جب تک رہیں گے ہر لمحہ ملک پر بھاری ہے، شاہد خاقان

سابق وزیراعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نہ سیاست میں عزت، نہ عوام کی خدمت ہے ملک کے مسائل برقرار ہیں۔

پارٹی کے یوم تاسیس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ حکومت کا ایک کام بتادیں جس میں عوام کی فلاح اور نوجوانوں کے مسائل کاحل ہوں، اربوں روپے خرچ کرتے ہیں لیکن کیا تعلیم اور صحت کا نظام بہتر ہے؟

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ یہ حکمران جب تک رہیں گے ان کا ہر لمحہ ملک پر بھاری ہے، جب عدل کا نظام ختم ہو جاتا ہے تو ملک ترقی نہیں کرتا۔

انھوں نے کہا کہ ہماری جماعت ایسی ہوگی جو ملک اور اسکے مسائل کی بات کرے گی، ملک کے آدھے لوگ خط غربت سے نیچے چلے گئے ہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سیاست کا مقصد ایک دوسرے کو گالیاں دینا رہ گیا، آج حکمرانوں میں مایوسی اور بےبسی نظر آتی ہے۔

Check Also

وفاق نے 175 ارب روپے کی جگہ صرف 91 ارب روپے جاری کیے، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ نظرثانی شدہ بجٹ تخمینوں کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *