فاطمہ فرٹیلائزر کا یومِ آزادی پر’دل سے سرسبز‘ملی نغمے کا مقابلہ – وطن سے محبت کا نیا انداز

فاطمہ فرٹیلائزر کا یومِ آزادی پر’دل سے سرسبز‘ملی نغمے کا مقابلہ – وطن سے محبت کا نیا انداز

یومِ آزادی کے موقع پر وطن سے محبت کو موسیقی کے ذریعے اُجاگر کرتے ہوئے فاطمہ فرٹیلائزر نے اسلام آباد میں اپنے پہلے ملی نغمے کے مقابلے ’دل سے سرسبز‘ کا انعقاد کیا۔

اس منفرد مہم میں ملک بھر سے لوگوں کو دعوت دی گئی کہ وہ اپنا پسندیدہ ملی نغمہ گا کر ٹک ٹاک پر #DilSeSarsabz کے ہیش ٹیگ کے ساتھ ویڈیو اپ لوڈ کریں۔

سینکڑوں ویڈیوز میں سے 10 بہترین شرکاء کو فائنل مقابلے کے لیے منتخب کیا گیا، جنہوں نے اس تقریب میں کئی نامور ججوں کے سامنے پرفارم کیا۔

معروف گلوکار اور موسیقار ہارون رشید نے جج کے طور پر شرکت کی اور 3 بہترین پرفارمنسز کو منتخب کیا۔

تقریب میں فاطمہ فرٹیلائزر کی اعلیٰ قیادت نے بھی شرکت کی، جن میں ڈائریکٹر مارکیٹنگ اور سیلز رابیل سدوزئی اور چیف آپریٹنگ آفیسر اسد مراد شامل تھے، دونوں نے شرکاء کی کاوشوں کو سراہا اور مہم کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا۔

پہلا انعام چکوال کے طاہر علی خان کو دیا گیا جن کی پرفارمنس نے سب کے دل جیت لیے ، دوسرا انعام اسلام آباد کی شمائلہ فریدون کو اور تیسرا انعام خیر پور کے مہتاب علی تالپور کو ملا۔

ان کے علاوہ ٹک ٹاک پر سب سے زیادہ مقبول 3 ویڈیوز کو خصوصی انعامات سے بھی نوازا گیا تاکہ ان کی تخلیقی صلاحیت کو سراہا جا سکے۔

اس موقع پر رابیل سدوزئی نے کہا کہ ـــــــدل سے سرسبز کے ذریعے ہم نے نوجوانوں کو ایک ایسا پلیٹ فارم دیا ہے جہاں وہ اپنے وطن سے محبت کا اظہار اپنی آواز کے ذریعے کر سکیں۔

شرکاء کا جوش و خروش اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان سے محبت آج بھی ہم سب کے دلوں میں زندہ ہے۔

چیف آپریٹنگ آفیسر اسد مراد نے کہا کہ فاطمہ فرٹیلائزر ناصرف ملک کی مٹی کو زرخیز بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے بلکہ وطن سے محبت اور یکجہتی کو بھی فروغ دے رہا ہے، یہ مقابلہ صرف ایک تقریب نہیں بلکہ ہمارے قومی جذبے کی ایک خوبصورت جھلک تھی۔

فاطمہ فرٹیلائزر کی یہ مہم یومِ آزادی کی تقریبات کا ایک نیا انداز بن چکی ہے، جس میں ملی نغموں کی روایت کو جدید ڈیجیٹل انداز سے جوڑ کر نوجوانوں کو بھرپور طریقے سے شامل کیا گیا۔

دل سے سرسبز نے ثابت کر دیا کہ جذبۂ حب الوطنی کو نئے، مثبت اور تخلیقی انداز سے آگے بڑھایا جا سکتا ہے۔

Check Also

اسرائیل کی یمن پر بمباری، حوثیوں کے وزیراعظم اور متعدد وزرا جاں بحق

اسرائیل کی یمن پر ہونے والی بمباری میں حوثیوں کے وزیراعظم احمد الرہوی متعدد وزرا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *