معروف ٹی وی میزبان حنا نیازی نے منگنی کرلی، منگیتر کون ہے؟

کراچی(پبلک پوسٹ)معروف پاکستانی ٹی وی میزبان حنا نیازی نے اپنی منگنی کا اعلان کردیا۔

حنا نیازی نے سوشل میڈیا پر اپنی منگنی کی تصاویر شیئر کیں اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا: “And she said Yes”۔

حنا نیازی کی منگنی کی تقریب ایک بیچلر پارٹی کے طور پر منائی گئی جس میں ان کے قریبی دوست اور عزیز شریک ہوئے۔

اس موقع پر حنا نے سیاہ رنگ کا شاندار گاؤن زیب تن کیا اور بالوں کو وینٹیج اسٹائل میں سنوارا جبکہ جیولری بہت کم پہنی۔

وہ اور ان کے منگیتر دونوں سیاہ لباس میں تھے تاہم حنا اپنے منگیتر کا چہرہ منظر عام پر نہیں لائیں اور نہ ہی اپنے منگیتر سے متعلق کوئی تفصیلات مداحوں کیساتھ شیئر کی۔

حنا نیازی سوشل میڈیا پر کافی فعال ہیں اور اپنی سرگرمیاں تقریباً 1.67 لاکھ انسٹاگرام فالوورز کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔ وہ نجی ٹی وی پر ایک شو کی میزبانی کرتی ہیں۔

Check Also

“پنجاب کا وزیراعلیٰ بننے کیلئے 500 کروڑ؟” سدھو کی اہلیہ کے بیان پر بھارت میں سیاسی بھونچال

بھارت کی ریاست پنجاب میں سیاسی ہلچل اس وقت مچ گئی جب کانگریس کے سابق …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *