’سر میں بک گیا‘، ملازم کاانوکھا استعفیٰ وائرل

آفس ملازم کا نوکری سے دیا گیا، انوکھا استعفیٰ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک مختصر مگر سچ پر مبنی استعفیٰ وائرل ہو رہا ہے، یہ پیغام لِنکڈ ان پر ممبئی کی ایک کمپنی ہنگلش کے بانی اور سی ای او شُبھم گنے نے شیئر کیا، جس میں ایک ملازم نے انتہائی سادگی سے اپنی نوکری چھوڑنے کی وجہ بیان کی۔

یہ وائرل اسکرین شاٹ دَیتوا شاہ نامی ایک فرد کی ای میل پر مشتمل ہے، جس نے استعفے میں لکھا کہ ہائے سر، میں بک گیا، سامنے والی کمپنی 4 پیسے زیادہ دے رہی ہے۔

شُبھم گنے نے اسے ایماندار استعفیٰ قرار دیا اور لِنکڈان پوسٹ میں مزاحیہ انداز میں شیئر کیا، یہ پیغام دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگیا اور سوشل میڈیا صارفین نے اس پر دلچسپ تبصرے کیے۔

صارفین کا کہنا ہے کہ یہ ہر ملازم کی اندر کی آواز ہے، کم از کم سچ بولا، گھما پھرا کر نہیں لکھا۔

ایک اور صارف نے مذاقاً منیجر کی طرف سے فرضی جواب دیا کہ ٹھیک ہے، اُدھر کوئی ویکنسی ہو تو بتانا۔

Check Also

اسرائیل کی یمن پر بمباری، حوثیوں کے وزیراعظم اور متعدد وزرا جاں بحق

اسرائیل کی یمن پر ہونے والی بمباری میں حوثیوں کے وزیراعظم احمد الرہوی متعدد وزرا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *