کراچی(شوبز رپورٹر) تھا جس کا انتظار وہ شاہکارآگیا عید فیسٹیول میں بین الاقوامی یافتہ فنکار حنیف راجہ اردو مزاحیہ اصلاحی کھیل “عید دھنادھن” میں لافٹر کی برسات کریں گے حنیف راجہ رمضان المبارک میں آج نیوز پر لائیو ٹرانسمیشن کے علاوہ مختلف ٹی وی چینلز، ہم نیوز، سٹی 21, بول نیوز، Gtv,چینل فائیو پر عید شوز کی ریكارڈنگز میں مصروف ہیں دوسری جانب وہ عید الفطر پر پیش کیے جانے والے کھیل ” عید دھنادھن کی ریہرسل کو وقت بھی دے رہے ہیں حنیف راجہ تھیٹر بہت کم کرتے ہیں جس کی وجہ ان کی ٹی وی شوز کی مصروفیت ہے جبکہ وہ بیرون ممالک کے شوز میں بھی بطور کمپیئر حصہ لیتے ہیں کیونکہ لی جینڈ معین اختر مرحوم کے بعد حنیف راجہ بطور کمپئیر سب سے زیادہ شوز کی میزبانی کرنے والے فنکار شمار ہوتے ہیں حنیف راجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ تھیٹر سے کبھی کنارہ کشی اختیار نہیں کرسکتے کیونکہ پوری دنیا میں تھیٹر کے رزیعہ ہی ہماری پہچان بنی البتہ وہ تھیٹر اسی وقت کرتے ہیں جب اچھا اسکرپٹ ہو اور ٹیم کمرشل ہو حنیف راجہ کا کہنا ہے کہ غیر معیاری اسکرپٹس اور غیر پروفشنل لوگوں کی وجہ تھیٹر کی ساکھ متاثر ہوئی عید دھنادھن کا اسکرپٹ پرویز صدیقی نے بہت شاندار تحریر کیا جس میں بہت مزاح کے ساتھ اصلاحی پہلو بھی شامل ہے
THE PUBLIC POST