پاکستان کا یو اے ای کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
سہ ملکی سیریز کے دوسرے ٹی20 میچ میں پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
شارجہ میں کھیلے جارہے میچ میں ٹاس کےلیے پاکستانی کپتان سلمان علی آغا اور یو اے ای ٹیم کے قائد محمد وسیم میدان میں اترے۔
پاکستان نے گزشتہ روز کی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی ہیں، حارث رؤف اور شاہین آفریدی کو آرام دیا ہے اور اُن کی جگہ فائنل الیون میں حسن علی اور سلمان مرزا شامل کیے گئے ہیں۔
میچ کےلیے پاکستانی الیون میں صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، فخر زمان، سلمان علی آغا، حسن نواز، محمد نواز، محمد حارث، فہیم اشرف، حسن علی، سلمان مرزا اور سفیان مقیم شامل کیے گئے ہیں۔
یو اے ای کی حتمی ٹیم میں محمد ذوہیب، محمد وسیم، آصف خان، علی شان شرافو، راہول چوپڑا، ایتھان ڈی سوزا، دھریو پرشانت، صغیر خان، حیدر علی، جنید صدیقی اور محمد جواد اللّٰہ شامل ہیں۔