پاکستان کے مختلف نجی ٹی وی چینلز سائبر حملوں کی زد میں آگئے

پاکستان کے مختلف نجی ٹی وی چینلز سائبر حملوں کا نشانہ بن گئے، بڑے نشریاتی اداروں کی ٹرانسمیشن کو ہیکرز کی جانب سے متاثر کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ملک کی مختلف ویب سائٹس پر بھی سائیبر حملوں کی اطلاعات ہیں، ٹی وی چینلز اور ویب سائٹس پر دشمن ملک کی جانب سے سائیبر حملے کیے گئے۔

ذرائع کے مطابق ٹی وی چینلز اور ویب سائٹس ہیک ہونے کے بعد نیشنل سائبر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم حرکت میں آگئی، نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے سائبر حملوں کی تحقیقات شروع کردیں۔

ذرائع نیشنل سرٹ کے مطابق دو سے تین آئی ایس پیز کی اسٹریمز ہیک ہوئی ہیں۔

Check Also

مفتاح اسماعیل کراچی کی فکر چھوڑیں، پہلے اپنی ناکام معاشی پالیسیوں کا حساب دیں، سعدیہ جاوید

کراچی: ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے مفتاح اسماعیل کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *