بلوچستان میں پیٹرول وڈیزل 500 روپے فی لیٹر فروخت ہونے لگا

کوئٹہ :بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت شدت اختیار کر گئی، جس کے باعث پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں غیرمعمولی حد تک بڑھ گئیں۔

ذرائع کے مطابق بعض علاقوں میں پیٹرول اور ڈیزل 500 روپے فی لیٹر تک فروخت کیا جا رہا ہے، جبکہ کئی شہروں میں پیٹرول پمپس پر ایندھن کی فراہمی متاثر ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کے باعث ٹرانسپورٹ کا نظام بھی متاثر ہو رہا ہے، جبکہ اشیائے ضروریہ کی ترسیل پر بھی منفی اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے۔

شہریوں نے حکومت اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور ناجائز منافع خوری کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔

دوسری جانب حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے اور پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی بحال کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Check Also

جنگی مشق ’سی اسپارک 2026ء‘ کا کراچی میں شاندار آغاز، تینوں مسلح افواج شریک

کراچی میں پاک بحریہ کی بڑی جنگی مشق ’سی اسپارک 2026‘ کا آغاز ہوگیا۔ پاک …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *