پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی

کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان کے باعث انڈیکس ایک لاکھ 68 ہزار پوائنٹس کی حد پر بحال ہوگیا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے، 1900 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 68 ہزار 469 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 154 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 66 ہزار 564 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

Check Also

گوجرانوالہ: بوری بند لاش کا معمہ حل، ادھار کی رقم واپس مانگنے پر دوست کا قتل، 2 ملزمان گرفتار

گوجرانوالہ کے علاقے جنڈیالہ باغوالہ میں بوری بند لاش ملنے کے واقعے کا معمہ حل …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *