منگھوپیر نیا ناظم آباد کریش پلانٹ کے قریب سے ایک شخص کی لاش برآمد

منگھوپیر نیا ناظم آباد کریش پلانٹ کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او منگھوپیر خوش محمد پتافی نے بتایا کہ منگھوپیر تھانہ کی حدود میں نیا ناظم آباد کریش پلانٹ کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ لاش کو تحویل میں چھیپا ایمبولینس سے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ جاں بحق شخص کی شناخت 40 سالہ افضل ولد جہانزیب خان کے نام سے ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ ابتدائی طور پر موت طبعی لگتی ہے۔ متوفی منگوپیر سلطان آباد کا رہائشی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق متوفی دو مہینے سے یہاں پر سیکیورٹی کی ڈیوٹی کر رہا تھا۔

کچھ روز سے بیمار تھا لیکن دو روز قبل ہی ڈیوٹی پر آیا تھا۔ رات گئے بیماری کے باعث یا اچانک گرا ہے اور چوٹ لگنے سے اس کی موت واقع ہوئی۔ پوسٹ مارٹم کے بعد وجہ موت معلوم ہوگی ۔پولیس واقعہ کے حوالے سے مزید تفتیش کررہی ہے۔

Check Also

حکومت اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان دو اہم منصوبوں پر دستخط

اسلام آباد:وفاقی حکومت اور ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے درمیان موسمیاتی تبدیلی سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *