ملک بھر میں سونے کی بڑھتی قیمتیں تھمنے لگیں،2500 روپے سستا

کراچی (پبلک پوسٹ )
ملک بھر میں سونے کی بڑھتی قیمتیں تھمنے لگیں، بڑے اضافے کے بعد صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا سستا ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 2500 روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 7 ہزار 778 روپے ہوگئی۔

10 گرام سونے کی قیمت 2144 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 49 ہزار 603 روپے ہوگئی۔

عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 25 ڈالر کمی سے 3 ہزار 865 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔

Check Also

شہباز شریف کا رابطہ؛ مولانا فضل الرحمن نے وزیراعظم ہاؤس آنے کی دعوت قبول کرلی

اسلام آباد: شہباز شریف کے رابطے پر مولانا فضل الرحمن نے وزیراعظم ہاؤس آنے کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *