پی ایس ایل 11 کی ٹرافی اسکردو پہنچ گئی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11ویں ایڈیشن کی ٹرافی قدرت کے دلفریب نظاروں سے بھرپور شمالی حصوں کے دورے پر پہنچ گئی۔

انفینیٹی ٹرافی کی اسکردو کے مختلف خوبصورت پوائنٹس پر نمائش کی گئی۔

اس ٹرافی کو برف پوش پہاڑوں کے درمیان اسکردو ایئرپورٹ پر، کچورا جھیل اور دریائے سندھ کے دلفریب ویو پوائنٹ پر بھی نمائش کے لیے رکھا گیا۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کے11ویں ایڈیشن کا آغاز 26 مارچ سے ہوگا اور فائنل 3 مئی کو کھیلا جائے گا۔ ایونٹ میں کل 44 میچز کھیلے جائیں گے۔

پی ایس ایل کے 11ویں ایڈیشن میں پہلی بار 8 ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں دو نئی ٹیمز شامل ہیں۔

حیدرآباد کنگزمین اور راولپنڈیز لیگ میں شامل ہونے والی نئی فرنچائزز ہیں۔

Check Also

حکومت کا یوم پاکستان کی پریڈ اور تقریبات منسوخ کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم آفس نے اعلامیہ جاری کر دیا جس کے مطابق خلیجی تیل بحران اور حکومت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *