کراچی میں درجۂ حرارت کیوں بڑھنے لگا؟محکمۂ موسمیات نے بتا دیا

محکمۂ موسمیات نے کراچی میں درجۂ حرارت بڑھنے کی وجہ بتا دی۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں درجۂ حرارت بڑھنے لگا ہے۔

محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ امید کی جا رہی تھی کہ کراچی میں دن اور رات کے درجۂ حرارت میں کمی آ جائے گی، خلیج بنگال میں سمندری طوفان کی تشکیل کے باعث خنک ہواؤں کی شدت میں کمی آئی ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان ’اکوان‘ سے پاکستان کے ساحلی علاقوں کو کوئی خطرہ نہیں، 20 نومبر کو یہ سمندری طوفان بھارتی ساحلی علاقوں سے ٹکرا سکتا ہے۔

محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ کراچی میں چند روز تک دن کا درجۂ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ اور رات کا درجۂ حرارت 20 سے 22 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے۔

Check Also

بیرسٹر گوہر کی راجا ناصر عباس سے ملاقات،اعلیٰ عدلیہ عمران خان کے خط کا نوٹس لے، مطالبہ

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے اپوزیشن لیڈر سینیٹ علامہ راجہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *