ماریہ بی بڑی مشکل میں پڑگئیں، سائبر کرائم ایجنسی میں طلب

لاہور: معروف ڈیزائنر ماریہ بی کیخلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی میں انکوائری شروع کردی گئی۔

رپورٹ کے مطابق ماریہ بی کیخلاف سوشل میڈیا پر ٹرانس جینڈرز کمیونٹی کیخلاف گفتگو کرنے پر نعیم بٹ عرف سیما بٹ نے این سی سی آئی اے میں درخواست دی۔

درخواست گزار کے مطابق ماریہ بی نے سوشل میڈیا پر ٹرانس جینڈر کمیونٹی کیخلاف پراپیگنڈا کیا۔ ماریہ بی کے پراپیگنڈا کی وجہ سے ٹرانس جینڈرز کی دل آزاری ہوئی۔

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے ماریہ بی کیخلاف انکوائری شروع کرتے ہوئے انہیں 26 اگست کو طلب کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ ماریہ بی نے حال ہی میں ایک ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے لاہور میں ایک ٹرانس جینڈر پارٹی منعقد ہونے کا دعویٰ کیا تھا جس کی ایک ویڈیو بھی ان کے بیان میں شامل تھی۔ ڈیزائنر نے پنجاب حکومت سے اس کیخلاف ایکشن لینے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

Check Also

سابق شوہر کیساتھ بیٹی کی پرورش کیلئے انا قربان کرنا پڑی، سائرہ یوسف

معروف پاکستانی اداکارہ و ماڈل سائرہ یوسف نے انکشاف کیا ہے کہ سابق شوہر شہروز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *