کراچی: کسٹم اور رینجرز کا یوسف گوٹھ ٹرمینل پر چھاپہ، کروڑوں کا اسمگل شدہ سامان برآمد

کراچی:پاکستان کسٹمز اور 91 وِنگ رینجرز نے انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بڑی مقدار میں اسمگل شدہ سامان برآمد کر لیا۔

ترجمان کسٹمز کے مطابق مشترکہ کارروائی یوسف گوٹھ بس ٹرمینل پر جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب کی گئی۔ کارروائی کے دوران اسمگل شدہ اسکم ملک، کراکری، ٹائلز، گھڑیاں، ایمیزون کنڈل ٹیبلٹس، کپڑے اور دیگر اشیاء برآمد ہوئیں۔

ترجمان کسٹمز عمرفاروق کا کہنا ہے کہ برآمد ہونے والی اشیاء کی مالیت کروڑوں روپے ہے، تاہم درست تخمینہ لگانے کے لیے انونٹری مرتب کی جا رہی ہے۔

کسٹمز حکام کے مطابق اسمگل شدہ اشیاء کو 16 چھوٹے ٹرکوں کے ذریعے کسٹمز گودام منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

Check Also

فیملی تنازعات کے بعد رجب بٹ نے اپنا یوٹیوب اور انسٹاگرام اکاؤنٹ بند کردیا

معروف ٹک ٹاکر اور یوٹیوبر رجب بٹ ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *